17 ستمبر 2010 - 19:30

اسلامی جہوریہ ایران اور روس نے انرجی روڈ میپ معاھدے پردستخط کئےہیں۔

ہمارے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے ماہرین کا تیارکردہ یہ روڈ میپ انرجی سے متعلق ہے اور اس پرآج اسلامی جمہوریہ ایران اور روس  کے وزرائےپٹرولیم نے دستخط کئے۔ اس روڈ میپ معاھدہ کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران اور روس تیس برسوں تک پٹرولیم صنعت میں  ٹکنالوجی اور معلومات کے تبادلے،  قدرتی گيس اور پٹرولیم صنعت کے امور، مشترکہ بینک کے قیام، پٹروکمیکلس، متبادل انرجی کے ذخائر اور ایٹمی انرجی ، ٹرانزیٹ جیسے میدانوں میں تعاون کریں گے۔ایران اور روس نے انرجی سکٹر میں اب تک پانچ کمیٹیاں بنائي ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔

/110